اسحاق ڈار کی تقرری آئین سے متصادم ،وزیراعظم نے اختیارات سے تجاوز کرکے غیرآئینی اقدام کیا ‘لیاقت بلوچ
نائب وزیراعظم کا منصب آئین میں کہیں موجود نہیں ،ماضی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو، پرویز الٰہی کی تقرری آئین کیخلاف تھی
پیر 29 اپریل 2024 22:44
(جاری ہے)
ماضی میں متحدہ مجلسِ عمل کو بھی نائب وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن متحدہ مجلسِ عمل نے اِسے مسترد کردیا تھا۔
اسحاق ڈار باصلاحیت سیاست دان ہیں لیکن خود مسلم لیگ ن نے اُنہیں 12 واں کھلاڑی بنادیا ہے۔ سیاست، جمہوریت اور آئینی نظام کے استحکام کے لیے آئین کی پابندی سب کے لیے لازم ہے۔ حسبِ منشاء آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی آزادی، کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ فیصلوں سے ہی عوامی بنیادی حقوق کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ ججوں کی تقرری، ترقی اور مقدمات کا نظامِ تفتیش اور نظامِ سماعت ناقص ہے۔ آزاد عدلیہ کے لیے بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، سِول حکومتیں، بااثر و بارُسوخ طبقات عدالتوں سے من پسند فیصلے کے حربے استعمال کریں گے تو کرپشن اور بدعنوانی، انصاف کی پامالی تو ہوگی اور نتیجتاً عام آدمی کی انصاف سے محرومی سماج میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے۔ کِسان سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بییار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے۔ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں، سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا ذریعہ تو ہے لیکن سیاست، حکومت اور ریاست سوشل میڈیا سے نہیں، ٹھوس اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی سے چلائی جاتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 222ویں روز 5.36ملین روپے سے زائد کی وصولی
لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر کل 662 مقدمات کے فیصلے ہوئے،ترجمان ہائی کورٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انڈسٹریل سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی ..
پنجاب فوڈ اتھارٹی کسی بھی کاروبار کے خلاف نہیں ہے،محمد عاصم جاوید
مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہناسیاسی نعرہ تھا،ترجمان جے یوآئی پنجاب
عسکری ٹاور حملہ وجلائو گھیرائو مقدمہ میں میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا مراکہ میڈیسن ویئر ہاؤس کا دورہ
تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت اور اعلی معیار کے ساتھ کیا جائے ‘ملک صہیب احمد بھرتھ
کسانوں کو فصلوں کی بوائی کے سیزن میں مالی معاونت کے لیے بلا سود قرض مہیا کیے جائینگے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
پنجاب کے وکلا ء نے ہڑتال کی کال مسترد کرکے ملکی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کیا
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
-
کپتان کی ایک جھلک پر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
-
دبئی لیکس میں آنے والی میری اہلیہ کی پراپرٹی 2017سے تھی ،پچھلے سال بیچ کر دوسری لی، برطانیہ میں بھی جائیدادیں ہیں‘ محسن نقوی
-
اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت 20 سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے
-
دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کی 3 ماہ میں مالی معاونت کی جائے گی
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے نئے کرائے مقرر کر دیئے گئے ہیں،قراة العین