اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ممتاز اداکارہ اور گلوکارہ خورشید بانو کی 23ویں برسی منائی گئی ۔خورشید بانو 14اپریل 1914کو قصور میں پیدا ہوئیں،پاکستان منتقل ہونے سے پہلے انہوں نے 1931میں اپنی پہلی مشہور فلم لیلا مجنوں میں کام کیا، بھارت میں خورشید بانو نے 30 فلموں میں کام کیا، خورشید بانو قیام پاکستان سے پہلے 37 فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے جلوہ گر ہوئیں اور معروف گانے بھی گائے ، ان کی مشہور فلموں میں مسافر ، ہولی ، پردیسی، بیٹی ،شادی ،لیلی مجنوں اور مرزا صاحباں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان نقل مکانی کرنے سے قبل ان کی ہندوستان میں آخری فلم پپیہا رے 1948تھی جوبہت ہٹ ہوئی،1948 میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان آ گئیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہوئیں۔انہوں نے 1956 میں 2 فلموں ’’فنکار ‘‘اور ’’منڈی‘‘ میں کام کیا۔خورشید بیگم 18اپریل 2001میں انتقال کر گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں