پی سی بی کا پی ایس ایل 4 کے 8 میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اگست 2018 21:43

پی سی بی کا پی ایس ایل 4 کے 8 میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) پی سی بی کا پی ایس ایل 4 کے 8 میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سالانہ کرکٹ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کروایا گیا۔ تقریب میں قومی کرکٹرز کے علاوہ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی شرکت کی۔ اس دوران چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے کئی میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 4 کے کم سے کم بھی 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 4 کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 2 کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہ سیزن کے پلے آف میچز اور فائنل لاہور اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔ اب پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل میچز کے علاوہ لیگ میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان آنے کیلئے راضی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں