پنجاب اسمبلی میں یاسر شاہ کو صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کے لیے قرارداد جمع

ایوان یاسر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم عثمان اور رئیس نبیل کی جانب سے جمع کروائی گئی

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:00

پنجاب اسمبلی میں یاسر شاہ کو صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کے لیے قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی نے قومی باولر یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر وفاقی حکومت سے ایوارڈ جا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسر شاہ کے عالمی ریکارڈ بنانے پر انہیں صدارتی حسن کارگردگی کا ایوارڈ دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم عثمان اور رئیس نبیل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان یاسر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یاسر شاہ کو ان کی شاندار کارگردگی اور عالمی ریکارڈ بنانے پر ایوارڈ سے نوازا جائے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا،عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں نائٹ واچ مین سمر وائل کو ایل بی ڈبلیو آٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین میچز میں 200شکار کرنیکا اعزاز اپنے نام کیا ۔ یاسر شاہ نے اپنے 33ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد200کرلی ہے اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 27.93 ہے،لیگ سپنر اب تک کیریئر میں3مرتبہ میچ میں 10وکٹیںا ور اننگز میں16مرتبہ5یا اس سے زیادہ شکار کرچکے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں