پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ کیلئے آئندہ ہفتے عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان ،ْ پیر کوحتمی فیصلہ ہوگا

امید ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے مثبت جواب ملے گا ،ْ فرنچائز کا موقف

اتوار 16 دسمبر 2018 11:50

پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ کیلئے آئندہ ہفتے عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان ،ْ پیر کوحتمی فیصلہ ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ کیلئے آئندہ ہفتے عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان ہے ،ْ پیر کو حتمی فیصلہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں لاگت سے زیادہ اخراجات ہونے پر پریشان اونرز بڑی شدت سے منتظر ہیں کہ حکومت ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کریگی۔

(جاری ہے)

ایک فرنچائز ذرائع نے بتایا کہ بھارت میں آئی پی ایل فرنچائزز کو 10سال تک ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا تھا،پی ایس ایل کو بھی سہولت دی جائے تو مالی مسائل میں کمی ہوگی،امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے مثبت جواب ملے گا، دوسری صورت میں عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کریں گے،اس ضمن میں پیش رفت کے لیے فرنچائزز نے مختار نامے پر دستخط کردیے ہیں، پیر کے بعد اگلے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں