پی سی بی کا آئین 2019 نافذ العمل ہوگیا

پرانے سے نئے آئین میں عبوری انتظامات آئین کی شق نمبر 49 میں مقرر کیے گئے ہیں

بدھ 21 اگست 2019 17:48

پی سی بی کا آئین 2019 نافذ العمل ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے۔ جس کے مطابق کنٹف  ڈویژن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2019 کی منظور ی دے دی ہے۔ پی سی بی کا نیا آئین  19  اگست 2019 سے نافذ العمل ہے۔

پی سی بی کے نئے آئین کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

شق نمبر 49 ایک کے مطابق موجودہ بی او جی ایک مخصوص مدت تک کام جاری رکھے گا،جب تک کے 7 ممبران (جن میں 3 کرکٹ ایسوسی ایشن اور 4 آزاد ڈائریکٹرز شامل ہیں)میں سے 4  اراکین کو شامل نہیں کرلیا جاتا۔



نئے آئین کے مطابق بورڈ آف گورنرز ان اراکین پر مشتمل ہوگا:

•    3  کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدور ( روٹیشن پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا)
•    پیٹرن کی جانب سے 2 نامزداراکین
•    4 آزاد ڈائریکٹرز جن میں 1 خاتون کا ہونا لازمی ہوگا
•    چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ
•     وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکرٹری بطور غیرفعال رکن (ووٹنگ کاحق نہیں ہوگا)

نئے آئین میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

•    بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن
•    سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن
•    خیبر پختون خواہ کرکٹ ایسوسی ایشن
•    ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن
•    سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن
•    سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن

نئے آئین میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کوسٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے تبدیل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)



سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز دونوںاپنے اپنے ماڈل آئین کے تحت کام کریں گے۔ تمام ماڈل آئین پی سی بی بورڈآف گورنرز کی جانب سے منظور شدہ ہوں گے۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو قوانین پر عمل پیرا ہونے اور گورننس کے لیے کرکٹ ایسوسی ایشن کی صورت میں فورم فراہم کیا گیا ہے۔

پی سی بی جنرل باڈی11  اراکین پر مشتمل ہوگی:

•    چیرمین پی سی بی
•    تمام کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدور
•    صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل
•    صدر ڈیف اینڈ ڈمب کرکٹ ایسوسی ایشن
•    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر غیرفعال اراکین ہوں گے(ووٹنگ کاحق نہیں ہوگا)

نئے آئین کے بعد چیرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات علیحدہ کردیئے گئے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر اب بطور چیف ایگزیکٹو کام کریں گے۔

پی سی بی کے گورننس اسٹرکچر کی مضبوطی کے لیےشق نمبر 12 سی کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے لیے بورڈ کو کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریقوں کو نافذکرنے کی ضرورت ہے جو بورڈ میں اخلاقی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔ شق نمبر 12 ایچ کے تحت نومینیشنز، ایچ آر اور ریمونریشن  اور رسک منیجمنٹ کمیٹیوں کو متعارف کروایا گیا ہے۔

پرانے سے نئے آئین میں عبوری انتظامات آئین کی شق نمبر 49 میں مقرر کیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں