لاہور ،شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:14

لاہور ،شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا ،اس موقع پر انہو ں نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

(جاری ہے)

اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا،معزز مہمانوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کھیلی اور بھرپور انجوائے کیا۔اس سے قبل شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔لاہور ا یئرپورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں