نوجوان کرکٹر محمد محسن دنیا کا بہترین آلراونڈر بننے کے خواہاں

گرین شرٹ زیب تن کرنا خواب تھا، اپنی جارحانہ بلے بازی اور بہترین اسپن باولنگ سے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں،آلراونڈر

بدھ 13 نومبر 2019 21:58

نوجوان کرکٹر محمد محسن دنیا کا بہترین آلراونڈر بننے کے خواہاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سوات سے تعلق رکھنے والے آلراونڈر محمد محسن کوقومی ایمرجنگ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے جارحانہ مزاج بلے بازمحمد محسن لیگ اسپن باولنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ نوجوان آلراونڈر نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز 2011میں انڈر 19 کرکٹ سے کیا۔

2013 میں سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے والے محمد محسن نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آغاز 2015 میں کیا۔ گذشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں پشاور ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد محسن نے 4 میچوں میں33 کی اوسط سی264 رنز بنائے۔ ایونٹ میں واحد سنچری اسکور کرنا نوجوان آلراونڈر کے مختصر کیرئیر کا یادگار لمحہ رہا۔

(جاری ہے)

محمد محسن کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں اسلام آباد کے خلاف 140 رنز کی اننگز انہیں آج بھی یاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے بہترین آلراونڈر بننے کے خواہشمند ہیں۔ محمد محسن نیکہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرزاور انگلینڈ کے بین اسٹوکس ان کے آئیڈیل کرکٹرز ہیں۔انوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں قومی ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این سی اے کوچز کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ میں انہیں اپنی خامیوں پر قابو پانے کا موقع ملا ، کوشش ہے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں