قومی اسٹار کرکٹرز ،راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے منتظر
دس سال کا انتظار ایک طویل عرصہ تھا، میچ کے آغاز کا شدت سے انتظارہے، راشد لطیف ئ*ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی در حقیقیت پی سی بی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، شاہد آفریدی wسری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ایک بڑی خبر ہے، محمد یوسف wپاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک جذباتی لمحہ ہے، شعیب ملک ھ*مداح دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے میدان میں آئیں کیونکہ جیت صرف کرکٹ کی ہوگی، عمر گل
پیر 9 دسمبر 2019 23:57
(جاری ہے)
راشد لطیف نے کہا کہ دس سال کا انتظار ایک طویل عرصہ تھا اور اب وہ میچ کے آغاز کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
انہیں انتظار ہے کہ کب میچ کی پہلی گیند پھینکی جائے گی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آئندہ نسل اب قومی کرکٹرز کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا دیکھ سکے گی جو انہیں طویل فارمیٹ کی اہمیت سے روشناس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح موجودہ کرکٹرز کو اپنے مداحوں، اہلِ خانہ اور میڈیا کے سامنے کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔سابق کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کیساتھ ساتھ پاکستان میں کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بھی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک قوت بننے کے لیے آپ کو اپنے ملک میں مسلسل کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے جو کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان کے لیے ممکن نہیں ہوسکا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے عظیم کرکٹرز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ کرکرکٹ کھیلنا شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے اکثر کرکٹرز عمران خان، ظہیر عباس، جاوید میانداد اور وسیم اکرم جیسے عظیم کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسکولز، کالجزا ور یونیورسٹیز سے چھٹی لے کر اسٹیڈم کا رخ کیا کرتے تھے۔معین خان نے کہا کہ وہ بچوں کو اسکولز سے چھٹی کا تو نہیں کہتے مگر انہیں امید ہے کہ نئی نسل بابراعظم، اسد شفیق اور یاسر شاہ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مشکور ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کو وطن واپس لانے کے لیے پی سی بی کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اسے سراہتے ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ان نتائج کے پیچھے انتھک محنت چھپی ہے جس سے عام آدمی واقف نہیں۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کے انعقاد کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھجوائی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر پی سی بی کی کوششو ں پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ممالک اور کرکٹ بورڈز کو مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے مشکل وقت میں پاکستان نے اس کا بہت ساتھ دیا اور آج وہ پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے اور انہیں یقین ہے کہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ فینز کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں سہولیات فراہم کرے۔سابق کرکٹر محمد یوسف کاکہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی یقیناًً ایک سنگ میل ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ آج بھی ان کے پاس پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے متعلق اپنی بہت سی یادیں محفوظ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ سیریز نئی نسل کے لیے یادگار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک جذبانی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے وقت انہیں اندازہ ہوا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کا اثاثہ ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان واپس ضرور آئے گی اور انہیں اس کی بہت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹ فین کی طرح ان کی بھی خواہش تھی کہ کاش وہ یہ میچ دیکھنے لیے خود پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جاسکتے اور اس تاریخی لمحات کو اپنی آنکھوں میں محفوظ کرسکتے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا بہت ساتھ دیا ہے اور وہ اس موقع پر سری لنکا کرکٹ ٹیم اور ان کے بورڈ کے مشکور ہیں۔ سابق کرکٹر عمر گل کا کہنا ہیکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک دہائی کے بعد ملک میں واپسی پر بہت پرجوش ہیں اور وہ اس موقع پر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ان کے لیے اعزاز تھا اور اب وہ یہ ٹیسٹ سیریز ضرور دیکھیں گے۔ عمر گل نے کہا کہ مداح دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے میدان میں آئیں کیونکہ اس موقع پر جیت صرف کرکٹ کی ہوگی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار