پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند ، کالاشاہ کاکو انٹرچینچ کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،موٹر وے پولیس کی شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کا راج ہے، کالاشاہ کاکو انٹرچینچ کے قریب ٹریفک حادثے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ہیں۔ترجمان موٹر وے سید عمرا ن احمد شاہ کے مطابق دھند کے باعث کالا شاہ کاکو انٹرچینچ کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق قو می شاہراہِ پر ٹھوکر ،مانگا منڈی پتوکی،اوکاڑہ ،ساہیوال ،ہڑپہ ،چیچہ وطنی اور کسوال میں بھی دھند ، حد نگاہ 20سے 50میٹر ،موٹروے پر ٹھوکر سے کوٹ مومن تک حد نگاہ 20سے 500میٹر ،فیصل آباد سے گوجرہ حد نگاہ 20سی200میٹر رہی ۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جبکہ کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں