مفتی عزیز الرحمن کا سزا سے بچنا مشکل ہو گیا

ملزم کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے پاس پہنچ گئی،مقدمے میں مزید دفعات لگنے سے ملزم سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ڈی آئی جی شارق کمال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 4 جولائی 2021 10:44

مفتی عزیز الرحمن کا سزا سے بچنا مشکل ہو گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جولائی 2021ء) لاہور کے مدرسہ میں ملزم عزیز الرحمن کی طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں ملزم اور طالب علم کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے مدرسہ میں طالب علم سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے سپرد کر دی ہے۔ڈی آئی جی شاہ جمال کے مطابق ملزم کے خلاف ویڈیو شہادت کی بنیاد پر چالان مکمل کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے میں مزید دفعات لگنے سے ملزم سزا سے نہیں بچ پائے گا۔دوسری جانب لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث ملزم مفتی عزیز الرحمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ پیر کے روز صوبائی دارالحکومت کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس کی سماعت کی جہاں ملزم عزیز الرحمن کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا ، کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے لاہور کے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے ملزم عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے زیادتی کیس کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کی گئی تھی، مفتی عزیز الرحمان کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج ہے ، مفتی عزیز الرحمان پر مدرسہ طالب علم سے زیادتی کا الزام ہے ، مفتی عزیز الرحمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے ملزم کی ڈی این اے رپورٹ عدالت میں پیش کی ، جس میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی ہے ، مزید تفتیش درکار ہے، ملزم کا میڈیکل چیک اپ بھی کرا لیا گیا ہے ، استدعا پر عدالت نے مفتی عبدالعزیز کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی تھی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں