لکی مروت،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اسحاق علی خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد تاجروں کو بھاری جرمانہ کردیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:45

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت اسحاق علی خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد تاجروں کو بھاری جرمانہ کردیا۔ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی تھی کہ بازاروں کے معائنے اور پرائس چیکنگ کے دوران عالمگیر وبا کے خلاف حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اسحاق علی خان کی طرف سے بازاروں کی چیکنگ کے دوران کئی دکاندار ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں، ماسک استعمال کریں اور گاہکوں کے درمیان سماجی دوری یقینی بنائیں۔ انہوں نے بازاروں کی چیکنگ کے دوران کورونا کے خلاف ویکسی نیشن سے متعلق آگہی مہم بھی چلائی اورمارننگ شفٹ کے دوران ویکسی نیشن مراکز پر اپنی موجودگی میں تین درجن سے زائد افراد کو کورونا سے بچائو کے ٹیکے لگوائے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں