شہدا قوم کے اصل ہیرو ہیں ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں‘ آصف گوہر

بدھ 5 ستمبر 2018 14:10

لکی مروت۔05 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) یوم دفاع کے حوالے سے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے افسران نے ضلع لکی مروت میں پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہید اہلکاروں کے گھروں پر حاضری دی اور ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزارا۔

(جاری ہے)

پاک آرمی تاجہ زئی بیس کیمپ کے کمانڈ نگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل یاسر حیات، ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر نے شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد کبیر آفریدی اور ڈپی اوآصف گوہر نے کہا کہ شہدا قوم کے اصل ہیرو ہیں ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جن پر قوم کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قوم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو نہیں بھولی ان کی قربانیوں ہی کی بدولت ہم آج پر امن ماحول میں جی رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت شہدا کے ورثاء کے ساتھ ہے اور انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں