پریس کلب گجرات، سپاس فاؤنڈیشن، اور گجرات ہیری ٹیج کلب کی طرف سے "یوم پاکستان آرٹ کیلی گرافی نمائش" کا انعقاد

اتوار 24 مارچ 2024 16:20

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) پریس کلب گجرات، سپاس فاؤنڈیشن، اور گجرات ہیری ٹیج کلب نے مل کر "یوم پاکستان آرٹ کیلی گرافی نمائش" کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، صدر پریس کلب سید نوید شاہ سمیت پریس عہدیداران، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور تخلیق کاروں کے فن کو سراہا، یہ نمائش نئی نسل کو تاریخی واقعات اور معاشی ترقی کی آگاہی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد گجرات کے صحافیوں اور پریس کلب کے افراد کو اپنی تاریخ اور تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی سرگرمی میں ملوث کرنا ہے۔گجرات کے ضلعی انتظامیہ نے بھی اس تقریب کو سرگرمی کا حوالہ دیا اور صحافی دوستوں کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کھڑی ہونے کا اعلان کیا۔ \378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں