ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کی مراڑیاں شریف میں پیر افضل قادری کے گھر آمد

اتوار 24 مارچ 2024 16:30

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کی مراڑیاں شریف میں پیر افضل قادری کے گھر آمد، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پیر افضل قادری کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کی اور انکی بلندی و درجات کےلئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ان کے صاحبزادے پیر محمد عثمان افضل قادری سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر عثمان افضل قادری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے والد محترم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی، جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر انکی جانب سے ملک کی سلامتی و امن و ایمان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پیر افضل قادری کی دین اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دینی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی پیر افضل قادری کی بے پناہ خدمات ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں