گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ، 1046گراں فروشوں پر 37 لاکھ 17 ہزار500 روپےجرمانہ عائد

منگل 2 اپریل 2024 17:12

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،رواں ماہ مارچ میں 1046گراں فروشوں پر 37 لاکھ 17 ہزار500 روپےجرمانہ عائد کیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کررہے ہیں ، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ مارچ کے دوران 1046گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 37لاکھ17ہزار 500 روپےجرمانہ عائد کیا گیا ہے ،6گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر26375بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں