جمرودمنشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،سلیم مروت

منگل 18 ستمبر 2018 22:04

لنڈیکوتل۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) اے سی جمرود سلیم جان مروت کی سربراہی میں ایک میٹنگ ان کے آفس میں ہوئی جسمیں تحصیلدار جمرود یاسر کنڈی، لائن آفیسر ذوالفقار خان اور تمام پوسٹ کمانڈرز جمرود تحصیل نے شرکت کی۔اس موقع پر اے سی جمرودنے ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام کے دوران زبردست سیکورٹی انتظامات کی جائے کسی بھی نا خوش گوار واقعات سے نمٹنے کے لئے خاصہ دار و لیویز فورس الرٹ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکم جاری کی کہ منشیات کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائے منشیات خاص کر آئس نے نوجوان نسل کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے کسی سے کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کی جائے۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمیشنر نے ڈینگی کے خلاف اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ ہیلتھ کے ساتھ بھرپور تعاون کی جائے گی۔عوامی سہولیات کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔میٹنگ میں 24 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کا بھی عہد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں