خیبرمیں انسداد خسرہ مہم کاآغاز

پیر 15 اکتوبر 2018 23:30

لنڈیکوتل۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضلع خیبر میں خسرہ مرض سے بچاؤ کے لئے 12روزہ حفاظتی ٹیکے لگوانے کی مہم شروع ہوگئی مہم کے دوران تیراہ،باڑہ ،جمرود.

(جاری ہے)

اورلنڈیکوتل میں 1لاکھ 87ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے خسرہ مہم کے حوالے سے ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران نو ماہ سے لیکر 5سال تک بچوں کو خسرہ سے بچاؤں مہم کے ٹیکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں بارہ روزہ مہم کے لئے محکمہ صحت کے 193ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس میں 20فیکس ٹیمیں بھی شامل ہیں انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ خسرہ مہم کے دوران محکمہ صحت حکام سے تعاون کریں تاکہ علاقے خسرہ مہم کامیابی سے مکمل ہوسکے جبکہ دوسری طرف ضلع خیبر میں خسرہ مہم کو کامیاب کرانے کے لئے ضلع خیبر انتظامیہ کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے لیویزفورس اور خاصہ دار فورس کے جوانوں کی بھاری نفری ڈیوٹیاں سرانجام دیگی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں