دوران جرگہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد جاںبحق

جمعرات 17 جنوری 2019 22:46

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل جمرود میں.دوران جرگہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد جاںبحقسرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ علاقہ غنڈی میں ملکزادہ نصیراحمد کے حجرے میں پیش آیا ھ ہے جہاں پر فریقین آپس میں الجھ پڑے اور نوبت فائرنگ تک آپہنچی,انتظامیہ کے اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا جرگہ میں فائرنگ کے تبادلہ میں حاجی گل جمال ولد حاجی خان احمد کوکی خیل شدید زخمی ہوا ہے جبکہ قاسم خان نامی شخص موقع پر جاںبحق ہوئے واقعے کے حوالے آخری آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ جرگہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دوسرا زخمی شخص حاجی گل جمال ابدال خیل بھی ھسپتال میں جانبر نہ ہوسکا۔ جس سے واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں