الحاج شاہ جی گل آفریدی میرا قائد ہے اور رہے گا،ملک زادہ ندیم آفریدی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:36

لنڈی کو تل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ملک زادہ ندیم افریدی نے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ جلسے خطا ب کر تے ھو ئے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ قومی جلسہ ھے جس میں بلا تفریق لنڈی کوتل کے جملہ قبیلوں سے عزت مند اور قابل قدر و قابل احترام لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب قابل احترام ہیں۔ الحاج شاہ جی گل افریدی میرا لیڈر ہے میرا قائد ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹر الحاج تاج محمد افریدی کے ساتھ سات سال سفر کیا ہے وہ بھی میرے لئے انتہائی قابل احترام ہے مگر سینیٹر صاحب کے بعض امور ایسے ضرور ہیں جس پر قوم کے لئے میں ان کے ساتھ ہر وقت اٹھ کھڑا ہوں مگر بد قستمی سے چند لوگوں نے سینیٹر صاحب کو یر غمال بنا رکھا ھے جس کا الحاج کاروان میں کارکردگی بالکل صفر ھے اور حال یہ ھے کہ قدر مند اور عزت مند حضرات کو نظر انداز کیا جا رہا ھے جو ہمیں یہ بالکل منظور نہیں ھے، جس بند وں کے ہاتھوں ترقیاتی منصوبے دئیے جا رھے ہیں اور جو ٹرانسفرمرز دئیے جا رھے ہیں وہ نااہل اور جاہل لوگ ہیں جسکا اس عظیم کام سے کوئی سروکار نہیں ھے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں