لنڈی کوتل، پہلا پاکستان زندہ باد ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ، احتشام کرکٹ کلب نے الاچہ کرکٹ کلب کو فائنل میچ میں شکست دیدی

پیر 22 اپریل 2019 23:14

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل حمزہ باباسپورٹس کمپلیکس پر پہلا پاکستان زندہ باد ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ، احتشام کرکٹ کلب نے زبردست مقابلے کے بعد الا چہ کرکٹ کلب کو شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا۔اس موقع پر فائنل میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں ہزاروں تماشائی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں کل 54 ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی خیبر چیمبر آف کامرس کے صدر جابر شنواری خیبر سپورٹس کے صدر معراج الدین شنواری تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر کے جنرل سیکریٹری عتیق شنواری اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سلمان شینواری نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ڈی ایس پی سوالزرخان کی طرف سے 15 ہزار کیش انعام دیا گیا۔اس موقع پر پر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئندہ قبائلی ضلع خیبر لنڈی کوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے ہمیشہ کی طرح کھیل کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں