لاہور قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ کاشاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچنے پر پرتپاک

اتوار 6 مارچ 2022 15:50

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2022ء) پاکستان سپر لیگ 7 کی فاتح لاہور قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ کاشاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ کا قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور شائقین کرکٹ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید اور ٹیم کے دیگر اراکین نے چیمپئن ٹرافی لہرا کر جیت کا جشن منایا۔

لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لنڈی کوتل کے مناظر شیئر کیے گئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرافی کا دیدار کرنے اور انتظامیہ کو خوش آمدید کہنے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں