لاڑکانہ، بلدیاتی اداروں میں چار سالوں کے دوران اربوں روپے خرچ

ڑ* شہر کی حالت بدستور خراب، سروے میں میئر اور یو سی چیئرمین ذمہ دار قرار

منگل 11 اگست 2020 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) بلدیاتی اداروں لاڑکانہ میں چار سالوں کے دوران اربوں روپے خرچ ، شہر کی حالتبدستور خراب، میئر اور یو سی چیئرمین ذمہدار قرار سروے کے مطابق سندہ کا چوتھا بڑا اور شہدائو کے شہر و اضلاع لاڑکانہ میں چار سال گذر جانے کے باوجود بلدیاتی نظام وہ فوائد دینے میں مکمل طور پر ناکام رہا، جس کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امید کی تھی، لاڑکانہ شہر ایک میونسپل کارپوریشن، اور بیس یونین کمیٹیز پر مشتمل ہے، جن میں سے اکثر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، پھر بھی لاڑکانہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، میئر خواہ ینین کمیٹی چیئرمین اور وائیس چیئرمین کو ہر ماہ لاکھوں روپے کی بجٹ جاری کی جاتی ہے، جبکہ میئر کو کروڑوں روپے کی بجٹ دی جاتی ہے اس کے علاوہ اسپیشل گرانٹس بھی دی گئی ہیں، پھر بھی نہ تو شہر میں رقیاتی کام ہوئے ہیں اور نہ ہی گندگی سے عوام کو نجات ملی ہے، گلیوں، محلوں اور بازاروں میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے، ایسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے شہریوں، سول سوسائٹی کے رہنمائوں، سیاسی و سماجی خواہمذہبی و لسانی جماعتوں نے احتجاج کیے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے سختی سے نوٹیس لیتے ہوئے لاڑکانہ میں ترقیاتی کام اور صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے تھے، لیکن میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ نے پارٹی چیئرمین کے احکامات کو پائوں تلے کچل کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ خیر محمد شیخ ایک نامی گرامی تاجر ہیں، ان کا جماعت سے لین دین نہیں ہے وہ مفادات کے پجاری ہیں، کام کے لیے اپنے باپ کا بھی سودہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے، یہ ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیر محمد شیخ نے اپنے گھر کی جگہ تعمیر کرالی اور اسپر اپنے بیٹے آصف کا نام لکھایا ہے اور سابقہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو کہا کہ یہ عمارت اس نے آصف زرداری کیلئے تعمیر کرائی ہے، چھوڑو اس بات کو آتے ہیں بلدیاتی نظام پر کہ شہر کے اندر نکاس آب کا نظام بھی ناکام ہے، ڈسپوزل خراب پڑے ہیں، ناالی کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرکے گھروں کے اندر داخل ہورہا ہے، جس کے ابعث شہری اور رہائشی افراد مشکلات کا سامنہ کر رہے ہیں، شہریوں کا مطالبا ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر شہریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

#

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں