لاڑکانہ میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور کراچی میں بحریہ ٹائون کی جانب سے گوٹھوں پر قبضہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 23 مئی 2021 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) لاڑکانہ میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور کراچی میں بحریہ ٹائون کی جانب سے سندھ کے قدیم گوٹھوں پر قبضہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا گیا ۔قبل ازیں پارٹی کارکنوں نے المرتضی ہائوس سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی جس کی قیادت محمد زبیر جتوئی فقیر حبیب پتوجو امتیاز گاد اور دیگر نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی بربریت ختم کر کے فلسطینیوں کی وحدت کو تسلیم کرے اور UNOکی قرار دادوں پر عمل کر اور قبضے خالی کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کہ بحریہ ٹائون کے قبضوں میں زرداری اور سندھ حکومت کا ساتھ ہے لیکن سندھی گوٹھوں کی زمینوں کی حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بحریہ ٹائون والوں کی غنڈاگردی بند کرائی جائے۔۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں