بلوچستان سیاسی کھیل تماشے کا آماجگاہ بن گیا ہے ،رئوف خان ساسولی

جو حادثاتی طور پر سیاست میں داخل ہوئے ان سے سیاسی بہتری کیلئے کام کروارہے ہیں

اتوار 19 ستمبر 2021 19:20

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنماء رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ بلوچستان سیاسی کھیل تماشے کا آماجگاہ بن گیا ہے جو حادثاتی طور پر سیاست میں داخل ہوئے ان سے سیاسی بہتری کیلئے کام کروارہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں تین سے چا ر اراکین کے علاوہ تمام جونیئر ہیں بلوچستان اسمبلی کے اراکین سے درخواست ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کی بدحالی پر رحم کھائیں اور ایک ایسا فیصلہ کریں جس سے عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی رئوف خان ساسولی نے کہاکہ بلوچستان سیاسی کھل تماشے کا آماجگاہ ہے منصوعی انتظامات کے تحت حادثاتی طور پر بلوچستان کی سیاست میں رو نماء ہونے والی شخصیات بلوچستان کی سیاست کو بہتر بنانے میں اپنی کردار ادا کر رہے ہیں یہ و ہ لوگ ہیں جنہیں سیاست کا( الف سے ب)کا پتہ نہیں ہے افسوس اس بات کی ہے کہ بلوچستان اصولی سیاست کا ہمیشہ مرکز رہا ہے اور جمہوری اصولوں اور جمہوری اخلاقیات کا پابند رہا لیکن آجکل جو حادثاتی طور پر بلوچستا ن کی سیاست میں داخل ہوئے ہیں ان سے سیاسی بہتری کیلئے کام کروارہے ہیں جو کہ سیاسی اخلاقیات سے ناواقف اور نابلد ہیں ساسولی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سیاسی قیادت کی خاص رحجان ہے بلکہ پورے ملک میں یہی عالم ہے بلوچستان اسمبلی میں تین سینئر اراکین کے علاوہ باقی اکثریت جونیئروں کی ہے پچھلے انتخابات میںملک بھر میں جونیئر لوگ سیاست میں داخل ہوئے اور اپنے ساتھ شور شرابہ واویلہ گیری بھی لے آئے اور پورے ملک میں پرپتہ نہیں چل رہا کہ حزب اختلا ف والے کون لوگ ہیں اور حزب اقتدار کون ہیں دونوں جانب نہ حزب اقتدار اور نہ ہی حزب اختلاف والے اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں ایسی صورتحال میں ملک کیلئے ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے چاروں صوبوں سے پڑھے لکھے مڈل کلاس لوگ ہوں اور جمہوری اصولوںپر کار بند ہوں انھوں نے کہاکہ ادب دانشور اسے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ تمام کرپشن سے خوفناک کرپشن ارس دولت ہے اور کرپشن نے بلوچستان کے بااصول عوا می خدمت گار سیاست کو تباہ و برباد کردیا ہے ہم کہتے ہیں کہ ایماندار شریف دیانتدار ایک الگ موضع ہے لیکن حکمرانی اور حکومت کرنے کیلئے باصلاحیت ہونا ضروری ہو تی ہے لیکن آنشٹ شرافت اپنی جگہ پر ہے مگر حکمرانی حکومت کرنے کیلئے باصلاحیت ہونا ضروری ہے لیکن پر توجہ نہیں دیتا ساسولی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین سے درخواست کرتاہوں کہ وہ بلوچستان کے عوام کی بدحالی پر رحم کریں اور ایک فیصلہ کریں جس سے عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں