پاکستان کے لوگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں ،درچین مری

جمعرات 4 فروری 2021 20:53

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما درچین مری نے مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت تقریباً 73 سالوں سے کشمیر کی عوام خواتین اور نوجوانوں پر بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح بھارتی ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں پاکستان کے لوگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں انشاء اللہ کشمیری عوام ہندوستان کے مصنوعی قید سے آزاد ہوگا اور انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے جو ظلم و ستم کئے جارہے ہیں وہ پوری دنیا کو علم ہے کشمیری عوام اپنے حق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اس حوالے سے پاکستان کی پوری عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں انشاء اللہ ان کی قربانیاں کبھی بھی ضائع نہیں ہونگی انشاء اللہ ایک دن ضرور آئے گا جب وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے اور آزادی کی زندگی بسر کریں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں