25جو لا ئی کو استحصالی ٹو لے کی نا کا می کا دن ہو گا ،عوام اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ،نظام رند

بدھ 11 جولائی 2018 20:56

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پی بی 49سے نیشنل پا رٹی کے امیدوار نظام رند نے کہا ہے کہ 25جو لا ئی کو استحصالی ٹو لے کی نا کا می کا دن ہو گا ،عوام اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور عام انتخابا ت میں اپنی ووٹ کی طا قت کا مظا ہر ہ کر یں، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ںنے اپنے انتخا بی آفس میں کا رکنو ں سے گفتگو اور حب کے مختلف علا قوں میں کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر مختلف قبا ئل کے معززین نے نیشنل پا رٹی میں شمو لیت کا اعلا ن کیا اور نیشنل پا رٹی کے امیدوار نظام رند کو بھر پو رحما یت کی یقین دہا نی بھی کر ائی قبل ازیں نظام رند اورپا رٹی کے عہد یداروں کو معززین نے سندھی روایتی اجر ک پہنا ئی ، نظام رند نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نیشنل پا رٹی نے ہمیشہ بلو چستا ن کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اوراب بھی اپنی جدوجہد کا سلسلہ جا ری رکھا ہو ا ہے ، انہو ںنے کہا کہ حب شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر نے والو ں کو حب کی عوام 25جو لا ئی کو اپنے ووٹو ں کی طا قت سے شکست فاش دے گی ،نیشنل پا رٹی نے بلو چستا ن کی خو شحا لی ، تعمیر وتر قی اور امن وامان کی خو اہا ں رہی ہے ،انہو ں نے کہا کہ حب شہر کی تعمیر وترقی اور خوشحا لی صرف اخبا رات کی شہ سر خیوں کی تک محدود ہے در حقیقت حب کی عوام پا نی ، بجلی ، گیس ،روڈز سمیت دیگر بنیا دی سہو لیا ت سے محروم ہیں آج پھر وہی لو گ عوام سے ووٹ ما نگ رہے ہیں جھنو ں نے گذشتہ پا نچ سال تک عوام کو صر ف جھو ٹی تسلیا ں دیں لیکن اب عوام ان کے جھا نسے میں نہیں آئیں گے اور 25جو لا ئی کو انھیں مستر د کرکے اپنے حقیقی نما ئند ئو ں کو ووٹ دے کر کا میا ب بنا ئیں گے انہو ں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور یہی خدمت کا جذبہ لیکر الیکشن کے میدان میں اتر ے ہیں مجھے امید ہے کہ حب دریجی اور گڈانی کے عوام نیشنل پا رٹی کے نامز د امیدواروں کا شاندار کا میا بی سے ہمکنا ر کرکے انھیں اپنی خدمت کا موقع دیں گے کارنر میٹنگز سے خورشید رند ،عبد الغنی رند ، حنیف بلو چ ، وقار لاسی ، اشرف رند ، لطیف مگسی ، واجہ عبد الغنی رند سمیت دیگر رہنما ئو ں نے خطاب کر تے ہو ئے نیشنل پا رٹی میں نئے شامل ہو نے والو ں کا خیر مقدم کیا اور ان کی جانب سے نظام رند کی حما یت پر شکریہ اد ا کیا اور انہو ں نے کہا کہ نیشنل پا رٹی میں عوام کی جوق در جو ق شمو لیت اس با ت کاثبو ت ہے کہ 25جو لا ئی کو نیشنل پا رٹی کے امیدوار بھا ری اکثریت سے کا میا بی حا صل کر یں گے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں