بلوچستان کی پسماندگی اور بدحالی کے ذمہ دار پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار حاصل کرنے والے ہیں ،سردار اختر جان مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار کے لیے نہیں اختیارات کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے،سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 13 جولائی 2018 20:57

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) حلقہ این اے 272 لسبیلہ گوادر سے بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار سردار اختر مینگل نے حب میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور بدحالی کے ذمہ دار پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار حاصل کرنے والے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اختیارات کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے کل تک نواز شریف کے بغل میں بیٹھے اقتدار کی ڈوبتی کشتی دیکھ کر چھلانگ لگا گئے۔

(جاری ہے)

لسبیلہ کے تمام علاقوں میں بی این پی . پی پی پی کے مشترکہ انتخابی جلسوں میں ہزاروں لوگوں نے شمولیت کرکے فیصلہ دے دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کنراج میں دودر پراجیکٹ کے باوجود وہاں کے لوگ پتھر کے زمانے کی زندگی گذار رہے ہیں اور روزگار سے محروم ہیں حب کی فضا و زمین کو کیمیکلز سے آلودہ کرنے والی صنعتوں میں یہاں کے لوگوں کو روزگار نہیں.کل تک لیڈا ریسٹ ہاوس میں حبکو کول پاور کے معاملے پر لڑنے والے آج ایک ہی گائے کا دودھ پی رہے ہیں بی این پی نے ساحل وسائل اور اختیار کی جدوجہد کی ہے اس جدوجید کی پاداش میں 2013 سے 2018 تک پارٹی کے 85 کارکن شہید کیے گئے مشرف دور میں مجھ سمیت ہزاروں کارکنوں کو قید کیا گیا ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا صرف اس لیے کہ بی این پی آپ کو ساحل وسائل کا مالک بنانا چاہتی ہے گڈانی سے جیوانی تک ساحل کے مالک یہاں کے ماہی گیر اور جھونپڑیوں میں رہنے والے ہیں اسی طرح جہاں سے وسائل نکلتے ہیں اس کے مالک وہاں کے لوگ ہیں لسبیلہ سے عوامی نمائندگی کے بجائے حاکم بننے والوں کو نکال باہر کرنے کا وقت آگیا ہے 25 جولائی کو بی این پی اور پی پی پی اتحاد کے امیدواروں کے انتخابی نشان کلہاڑا اور تیر پر مہر ثبت کریں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں