ایس ایچ او اوتھل نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے ، مذمت کرتے ہیں،عبدالحکیم لاسی

اسی ایف آئی آر میں دیگر مرد بھی شامل ہیں ان کو ایس ایچ او اوتھل گرفتار کرنے میں ناکام ہے /خاصخیلی برادری کی خاتون ابھی تک لاپتہ ہے جس کو بازیاب کرانے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے،ممتاز معروف سماجی رہنما

منگل 18 جون 2019 23:45

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما و ممتاز معروف سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے اوتھل میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او اوتھل نے کل مجھے فون کیا اور کہا کہ ڈیڑھ سال قبل خاصخیلی برادری کی ایک عورت لاپتہ ہوئی تھی جس کی تفتیش میں دو خواتین کے نام ہیں ان دونوں خواتین کا تھانے میں بیان ریکارڈ کرایا جائے ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ان خواتین کے شوہروں کو طلب کرکے بولا اور آج دوبارہ ایس ایچ او اوتھل نے مجھے فون کیا اور ان خواتین کا تھانے میں بیان ریکارڈ کرنے کے بہانے پر انہیں جیل بھیج دیا گیا اور اس طرح ایس ایچ او اوتھل نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جبکہ اسی ایف آئی آر میں دیگر مرد بھی شامل ہیں ان کو ایس ایچ او اوتھل گرفتار کرنے میں ناکام ہے اور خاصخیلی برادری کی خاتون ابھی تک لاپتہ ہے جس کو بازیاب کرانے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایس ایچ او صرف اور صرف خاصخیلی برادری کو حراساں کررہے ہیں اور ایس ایچ او اوتھل میں منشیات کو ختم کرنے کے صرف دعوے کررہے ہیں آج بھی اوتھل میں منشیات کی فروخت سرعام جاری ہے ایک وائن اسٹور سے صرف پانچ ہندو شراب لیتے ہیں باقی شراب مسلمان لیتے ہیں اور آج بھی اوتھل میں چرس۔

(جاری ہے)

ہیرون۔کرسٹال سمیت دیگر منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے مگر پولیس خاموش ہے انہوں نے کہا کہ خاصخیلی برادری پورے لسبیلہ میں آباد ہے اور ہم نے کسی بھی جرائم پیشہ اور غلط آدمی کی سپورٹ نہیں کی ہے اور میرا خود تعلق انٹرنیشنل سماجی ادارے سے ہے اور میرے جیسے سماجی آدمی کو بھی ایس ایچ او اوتھل نے دھوکہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ ایس ایچ او اوتھل کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی نہ کی گئی تو ہم پورے لسبیلہ میں بھرپور احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ موجودہ ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کریں اس موقع پر پاکستان خاصخیلی اتحاد کے ضلعی صدر وڈیرہ امیر حمزہ خاصخیلی۔

سرپرست اعلیٰ خاصخیلی اتحاد محمد اسماعیل خاصخیلی۔چیئرمین احمد جان انجم۔ضلعی جنرل سیکریٹری یار محمد وفا۔تحصیل اوتھل کے صدر بلال احمد خاصخیلی۔نائب صدر لاکھڑا عبدالرحمٰن خاصخیلی۔نائب صدر سونمیانی عبدالرزاق خاصخیلی۔سونمیانی کے صدر ڈاکٹر نواز علی خاصخیلی۔لکھو خاصخیلی۔محمد خاصخیلی۔اللہ بخش خاصخیلی۔غلام حسین خاصخیلی۔قادربخش خاصخیلی۔آصف علی خاصخیلی۔امام بخش خاصخیلی۔اللہ ڈنہ خاصخیلی سمیت دیگر بڑی تعداد میں خاصخیلی برادری کے لوگ موجود تھے جبکہ کل شام چار بجے خاصخیلی جماعت نے ایک اہم اجلاس ضلعی صدر امیر حمزہ کی زیر صدارت میں اوتھل میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں