زمینداران ایکشن کمیٹی کا ڈیم کی منظوری پر جام میر کمال خان عالیانی کو خراج تحسین

ہفتہ 22 جون 2019 23:22

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) زمینداران ایکشن کمیٹی کی پرہجوم پریس کانفرنس وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی کو خراج تحسین پیش 94 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے کھرڑی ڈیم کی منظوری خوش آئنداقدام ہے ضلع لسبیلہ میں جام خاندان نے تاریخ ریکارڈ ترقیاتی کروائے ہیں سردار امام بخش مانڈڑہ،علی محمد مانڈڑہ،ابوبکر برہ و دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کیمطابق زمینداران ایکشن کمیٹی کے سردار امام بخش مانڈڑہ،صدر علی محمد مانڈڑہ،نائب صدر ابوبکر مانڈڑہ ودیگر نے زمینداران ایکشن کمیٹی اوتھل کے دفتر میں زمینداروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ جام خاندان کا ضلع لسبیلہ کی عوام پر احسان رہا ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا ہم نے گزشتہ ماہ ایک وفد کی شکل میں سی ایم ہاوس کوئٹہ جاکر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی سے ملاقات کرکے ان کو آگاہ کیا کہ کھرڑی ندیم پر ڈیم بنایا جائے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی نے فوری طور پر اقدام اٹھاتے ہوئے حالیہ بجٹ میں 94 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرکے کھرڑی ڈیم کی منظوری دے کر اوتھل کے زمینداروں کا ایک دیرینہ مسلہ حل کردیا ہے کھرڑی ڈیم سے پورے اوتھل کے زمینداروں کو فائدہ پہنچے گا اور انشاء اللہ اب اوتھل کے زمینداران خوشحالی کی زندگی گزار سکیں گے اور اوتھل ایک سرسبز علاقہ بن جائیگا انہوں نے کہا کہ جام خاندان نے ہمیشہ لسبیلہ کی عوام پر احسانات کیئے ہیں اور لسبیلہ کی عوام کو بے پناہ عزت و احترام دیا ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم نواب جام غلام قادر عالیانی کے دور میں لسبیلہ کو اسٹریل زون بنایا گیا اور بجلی دی گئی اور مرحوم نواب جام میر محمد یوسف عالیانی کے دور میں بھی ضلع لسبیلہ میں تاریخ ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں اور ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا گیا اور الحمد اللہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لسبیلہ کے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے نواب جام کمال خان عالیانی کو عزت سے نوازا اور اب وہ الحمد اللہ پورے لسبیلہ کی طرح بلوچستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہے ہیں جام خاندان نے ہمیشہ لسبیلہ کی عوام کو اپنے اولاد کی طرح سمجھا ہے اور ہم اہلیان اوتھل کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی کو کھرڑی ڈیم،نرگ ڈھورہ،وندر ڈیم،کراچی سے چمن تک ڈبل روڈ کی منظوری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اوتھل کے زمینداران کے تمام مسائل نواب جام میرکمال خان عالیانی ہی حل کرینگے باقی سب ترقی کے دعوے کررہے ہیں مگر جام خاندان کے ترقیاتی منصوبے آج بھی زمین پر موجود ہیں اور جام خاندان کی عوامی خدمت سب کے سامنے عیاں ہیں اس موقع پر ماسٹر نور محمد آچرہ،ماسٹر محمد امین برہ،ظہیر الدین جمالی،خلیفہ مجید برہ،ماما اسحاق مانڈڑہ،احمد مانڈڑہ،امام دین مانڈڑہ،حاجی سعید،سماں، حسن چنہ،سابق کونسلر عبدالغفار لنگاہ،محسن سومرو،حسن مانڈڑہ،دھنی بخش مانڈڑہ اسماعیل مانڈڑہ سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں