حکومت بلوچستان کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

چیئرمین بورڈ کا دورہ بھی کام نہ آیا ،حب کے سرکاری سکول میں مڈل کے امتحانات سخت سردی میں طلبا فرش پر بیٹھ کردینے پر مجبور

جمعرات 16 جنوری 2020 00:05

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) حکومت بلوچستان کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے چیئرمین بورڈ کا دورہ بھی کام نہ آیا صنعتی شہر حب کے سرکاری اسکول میں مڈل کے امتحانات سخت سردی میں طلبا فرش پر بیٹھ کردینے پر مجبورحکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے بلند و بانگ دعوے کیے جارہے ہیں مگر یہ محض دعوے ہی رہ گئے بلوچستان بھر میں مڈل کے امتحانات جاری ہیں ستم ظریفی یہ ہے صوبے کے سب سے بڑے صنعتی اور بین الاقوامی شہر کراچی کے قریب واقع حب شہر کے سرکاری اسکول میں فرنیچر تک میسر نہیں سخت سردی میں گورنمنٹ مڈل اسکول اکرم کالونی حب میں طلبا مڈل کے امتحانات ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر دینے پر مجبور ہیں واضع رہے کہ چند ماہ قبل اسی اسکول میں انٹر کے امتحانات بھی اسی طرح طلبا نے فرش پر بیٹھ کر دیا تھا اسی وقت چیئرمین بلوچستان بورڈ نے دورہ کیا تھا اور میڈیا کے سامنے بڑے دعوے کیے کہ اکرم کالونی حب کے سرکاری اسکول کو تمام تر سہولیات جلد از جلد فراہم کرنے کیلے اقدامات کرینگے مگر چیئرمین بلوچستان بورڈ کے دعوے بھی محض جھوٹی تسلی ثابت ہوئی گورنمنٹ مڈل اسکول اکرم کالونی حب میں آج بھی طلبا فرش پر بیٹھ کر مڈل کے امتحانات دینے پر مجبور ہیں ایک سو سے زائد صنعتوں والے حب شہر کے سرکاری اسکول کی حالت زار صوبائی حکومت کے دعوں اور محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سماجی تنظیم لسبیلہ ایجوکیشنل موومنٹ کے چیئر مین ریاض حسین نے اکرم کالونی سرکاری اسکول کے امتحانی مرکز کی حالت زار دیکھ کر افسوس کا اظہا رکیا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں