چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی کھلی کچہری بری طرح ناکام ،عوام کی عدم شرکت

بدھ 22 ستمبر 2021 23:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی کھلی کچہری بری طرح ناکام، کھلی کچہری میں عوام کی عدم شرکت، علاقائی معززین کو کھلی کچہری میں مدعو نہیں کیا گیا، آفیسروں کی شرکت نا ہونے کے برابر ، تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہر ہفتہ ڈپٹی کمشنرزکواپنے اضلاع میں کھلی کچہری لگانے کی ہدایت پر بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفتر کے سبزہ زار میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جو کہ عوام کی عدم شرکت کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوگئی افسران کی بھی کم تعداد میں شرکت صحافیوں کے علاوہ چند افراد نے مسائل کے انبار لگا دیئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ صحافیوں کے سوالات کا معقول جواب نہ دے سکے اور اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Kالیکٹرک کی آئے روز لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر Kالیکٹرک کے افسران سے بات کرنے کہہ کر ٹال دیا اسی طرح ضلع لسبیلہ میں سٹلمنٹ عملے کی غیر مقامی افراد کو رشوت کے عیوض ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی کو الاٹمنٹ کرنے کی شکایت پر بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سٹلمنٹ عملے کی ناقص کارکردگی کے بارے میں کمشنر قلات ڈویژن اور سینئر ممبر بورڈ بلوچستان کو خط لکھا ہے کیوں کہ سٹلمنٹ عملے ڈی سی کے ماتحت نہیں ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کھلی کچہری میںلوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کر سکے اور کھلی کچہری میں زیادہ تر کرسیاں خالی نظر آئیں علاقائی معززین اور عوام کو کھلی کچہری کے انعقاد کے بارے میں علاقائی معتبرین کواطلاع نہیں دی گئی تھی اور کھلی کچہری کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور جو چند لوگ کھلی کچہری میں عام لوگ شریک ہوئے شدید گرمی میں پسینے سے شرابور ہورہے تھے کھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ موجود تھا اوربیشترمحکموں کے افسران نے بھی کھلی کچہری میں شرکت نہیں کی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں