حب ،اسپورٹس کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کی نشوونما میں اہم کردار اداکرتی ہیں ،چیف سیکرٹری بلوچستان

جمعرات 16 جون 2022 00:37

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2022ء) چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کی نشوونما میں اہم کردار اداکرتی ہیں اوراسپورٹس کی سہولتیں فراہم کرکے ہم نوجوان نسل کو غیر صحت مند سماجی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اس سلسلے میں بہت جلد پی سی بی حکام سے رابطہ کیا جائیگا یہ بات انہوں نے ضلع لسبیلہ کے دورے کے آخری مرحلے میں جام غلام قادر کرکٹ اسٹیڈیم معائنے کے موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پرکمشنر قلات ڈویژن داود خلجی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو روشن علی شیخ سیکرٹری لیبر طارق قمر بلوچ اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے شہر کراچی سے نزدیک ترین واقع کرکٹ اسٹیڈیم کو بحال کرنے اور یہاں تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر سنجیدہ توجہ دیں تاکہ لسبیلہ کے نوجوانوں کو صحت مندانہ غیر نصابی سرگرمیوں خاص طور سے اسپورٹس کی طرف راغب کیا جاسکے جو انکی جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں