اوتھل کھانٹا پٴْل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

بدھ 20 مارچ 2024 22:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) اوتھل کھانٹا پٴْل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں کھانٹا پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر زخمیوں کی شناخت محمد اسحاق ولد اسماعیل اور مین ولد محمد ہاشم قوم بندیچہ کہنواری اوتھل کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹرز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد DHQ ہسپتال اوتھل کی ایمبولنس کے ذریعے مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کردیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں