وندر سے پسنی جانیوالی پاکستان کو سٹ گارڈز کی گاڑی کو اورماڑہ کے قریب حادثہ،صوبیدار شہید ، تین اہلکار زخمی

منگل 2 اپریل 2024 22:31

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) وندر سے پسنی جانے والی پاکستان کو سٹ گارڈز کی گاڑی کو اورماڑہ کے قریب حادثہ،صوبیدار شہید ، تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی پر وندر سے پسنی جانے والی پاکستان کو سٹ گارڈز کی گاڑی اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کا صوبیدار محمد اسحاق شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی وندر سے پسنی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی زخمیوں کو پی این ایس درمان جان اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں