لودھراں ، دھان کی فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے 4 کسان جاں بحق

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:24

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) لودھراں میں دھان کی فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے 4 کسان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لودھراں کے علاقہ عبداللہ پورمیں 4 کسانوں نے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے دھان کی فصل میں سنڈی سے بچائو کیلئے زہریلی کھاد ڈالی جس سے چاروں بیہوش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات گئے 3 کسان اور صبح ایک کسان دم توڑ گیا۔جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں، تمام افراد کی نمازجنازہ عبداللہ پور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں