سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت پر کپاس کی دیکھ بھال اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے نگرانی بڑھا دی گئی

Mahboob Aslam محبوب اسلم ہفتہ 28 اگست 2021 17:42

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت پر کپاس کی دیکھ بھال اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے نگرانی بڑھا دی گئی
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2021ء) پاکستان کی اہم فصل کپاس کی چنائی کا آغاز ہو گیا ہےکپاس کی دیکھ بھال اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت کی ٹیمیوں نے مختلف علاقوں کا وزٹ کیازراعت آفیسر مہر محمد راشد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فریدآباد اور ڈکھنہ گھاڑو میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار کپاس کی فصل پر پلانٹ ایکسٹریکٹس کا سپرے کریں کاشتکار کپاس کے کیڑوں کے کنٹرول کے لیے بروقت سپرے کریں کاشتکار بائیو پیسٹسائیڈ یعنی نیم کوڑتمہ اک اور دھتورا کا اسپرے کریں محکمہ زراعت کی ٹیمیوں روزانہ کی بنیاد پر کپاس کی فصل چیک کرکے کاشتکاروں کو مشورہ دے رہیں ہیں کپاس کی فصل کو رس چوسنے والے کیڑوں سفید مکھی اور ملی بگ سے بچاو کے لیے سفارشات پر عمل کریں سفید مکھی کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مشورے سے زہروں کا سپرے کریں

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں