بستی روانی میں موجود گورنمنٹ ڈسپنسری عرصہ دراز سے بدحالی کا شکار ، اصلاح و احوال کا مطالبہ

جمعرات 25 اپریل 2019 14:03

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) بستی روانی میں موجود گورنمنٹ ڈسپنسری عرصہ دراز سے بدحالی کا شکار ہے مِکحمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے ڈسپنسری کی چار دیواری مکمل طور پر گر چکی ہے اینٹیں غائیب ہیں ڈسپنسری کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے ڈسپنسری میں نا تو بجلی کا کوئی انتظام ہے نا فرنیچر ہے نا واش روم کا کوئی انتظام ہے ڈسپنسری کوئی دوائی موجود نہیں ڈسپنری کے احاطے میں لوگوں کے جانور اور ایندھن کیلے لکڑیاں رکھی گئی ہیں بستی روانی ،بستی گلندرہ، اور ارد گرد کی بستیوں کی غریب عوام پرائیویٹ کلینک سے مہنگے علاج کروانے پر مجبور ہے ڈسپنسری کے خستہ حالی کی وجہ سے ڈسپنسری کا سٹاف بھی ڈیوٹی پر صرف وقت گزارنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

لیکن محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا علاقہ مقینوں کا مطالبہ ہے کہ ڈسپنسری کی عمارت کی مرمتی کروائی جاٰئے چار دیواری کے ساتھ ساتھ واش روم بجلی فرنیچر کا بھی انتظام کیا جائے اور. ڈسپنسری پر ادویات فراہم کی جائیں تاکہ اس مہنگاہی میں پستی عوام کو رلیف دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں