پانچ فروری کشمیریوں سے یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائے،ڈپٹی کمشنرلودھراں

بدھ 30 جنوری 2019 18:27

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء)ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے کہا ہی5فروری کشمیریوں سے یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کو اٴْجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ 5فروری کو 11بجے ریسکیو1122کے دفتر سے غوثیہ چوک تک انسانی ہاتھوں نے زنجیر یکجہتی بنائی جائے گی اور میونسپل کمیٹی لودھراں کے سبزہ زار میں کشمیریوں کے حقوق پر سیمینار منعقد ہو گا جس میں وہ خود بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے یہ بات آج ضلع میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی ، انتظامی افسران ، انجمن تاجران کے نمائندوں حاجی ظہور بھٹی، حافظ شیر محمد اور دیگر محکموں نے سربراہ موجود تھے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں