لودھراں، اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور کا ٹڈی دل کے حملے کی شکایا ت پر مختلف چکوک معائنہ

بدھ 27 مئی 2020 18:20

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن نے ٹڈی دل کے حملے کی شکایا ت پر تحصیل دنیاپورکے مختلف چکوک معائنہ کیا۔ انہوں نے رات گئے تک چک نمبر343ڈبلیو بی، چک نمبر357، چک نمبر358، چک نمبر360ڈبلیو میں محکمہ زراعت کے عملہ کے ہمراہ انسداد ٹڈی دل کے لئے کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ٹڈی دل کے حملہ انتہائی نوعیت کا ہے جس سے نبردآزما ہونے کیلئے ٹیمیں مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر بھی تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کی چھٹیاں محدود کی گئی تھیں تاکہ ٹڈی دل کے خلاف جاری آپریشن متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ایک قدرتی آفت ہے جو مختلف اضلاع اور صوبوں سے ہمارے ضلع میں داخل ہو رہی ہے تاہم انتظامیہ اور متعلقہ محکمے مکمل چوکس ہیں اور ٹڈی دل کی موجودگی پر فوری آپریشن کرتے ہوئے اسے تلف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل دوران پرواز اپنی سمت اور مقام کا خود تعین کرتی ہے اور پرواز کے دوران اسے روکنا ممکن نہیں تاہم انتظامیہ اپنی تمام تر افرادی و مشینری قوت کے ہمراہ اس کے خلاف جنگی آپریشن کر رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کاشتکار ٹڈی دل کی کسی بھی مقام پر موجودگی کی اطلاع فوری ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں اور اس کے انسداد کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں