کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیےکہروڑپکا میں دوسرا سالانہ آل پاکستان گجر ٹیپ بال ٹونامنٹ کا افتتاح

جنوبی پنجاب بھر سے ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد ٹیموں نے حصہ لے رہی ہیں

بدھ 7 جولائی 2021 23:32

کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیےکہروڑپکا میں دوسرا سالانہ آل پاکستان گجر ٹیپ بال ٹونامنٹ کا افتتاح
لودہراں(محبوب اسلم-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2021ء) دوسرا آل پاکستان گجر کرکٹ ٹورنامنٹ کا  افتتاح کر دیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چوہدری ارشاد سرور گجر،زوبیر سرور گجر،سرفرازمیو،اسماعیل خاں بلوچ،رانا شمشاد رضا، چوہدری محمد رفیق،ربنواز خان بلوچ،ساجد خان بلوچ،حبیب خان بلوچ،چوہدری فاروق گجر، چوہدی اکرام گجر تھے  ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چوہدری بلال سرور گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ہم بغیر انٹری فیس اور بغیر کسی لالچ کے کر رہے ہیں اور جتنے والی ٹیموں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے  اچھی پرفارمنس کرنے  والے ہر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور نقد انعام بھی دیا جائے گا فرسٹ آنے والی ٹیم کو پہلا نام 30000 سیکنڈ آنے والی ٹیم کو دوسرے انعام 20000 اور سیکند آنے والی ٹیم کو تیسرا انعام 10000روپے نقد انعام دیا جائے گا چوہدری بلال سرور گجر کا کہنا تھا کہ ہر سال ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے بچانے اور نوجوانوں کو فریش رکھنے کے مواقعے فراہم کرنا ہے  ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں حکومت کو کرانی چاہئیں تھیں لیکن بدقسمیتی سے ہم خود  اپنے طور پر کرا رہے ہیں اس طرح کی سرگرمیوں سے صحت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ جدید تہذیب کی بیماریوں سے بچنے اور ان کے علاج میں مدد ملتی ہےان کا کہنا تھا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو چاہیے کرکٹ ہاکی فٹ بال  جیسی کھیلوں ٹائم ضرور دیں کھیلوں کو فروغ دے کر خود کو صحت مند چست و چلاک رکھا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں