لودہراں ،آل پاکستان یادگار پرنس فٹبال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ، پاک روز ڈیرہ اسماعیل خان اور پیر محل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 ستمبر 2021 11:18

لودہراں ،آل پاکستان یادگار پرنس فٹبال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ، پاک روز ڈیرہ اسماعیل خان اور پیر محل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
لودہراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 21 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) آل پاکستان یادگار پرنس فٹبال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاک روز ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم نے فرنیڈزکلب خانقاہ شریف کو ایک گول سے ہرادیااور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیادوسرے سیمی فائنل میں پیر محل کلب پیر محل نے کارواں کلب میاں چنوں کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ان میچز کے مہمانان خصوصی شبیر گل،سعید گل،شکیل گل،نفیس گجر، سہیل طور،رانا محمد ارشد ، رانا محمد ادریس ،سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودہراں راؤ عمر جاوید  ،سٹی صدر پی ٹی آئی مبین بھٹی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل دنیاپور چوہدری اصغر جٹ تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا اس سے قبل پرنس گرین اور پرنس اولڈ کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ منعقد ہوگا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں