اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ،لورالائی کئی سالوں سے شدید خشک سالی اور قحط سالی کے لپیٹ میں ہے ،حاجی پارالدین کاکا

عوام رات کی روٹی کے لئے پریشان ہے مہنگائی گرانفروشی اور روزگار ناپید ہوگئی ہے ، وزیر اعظم لورالائی کے معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:47

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) لورالائی کے ممتاز قبائلی سماجی رہنماء حاجی پارالدین کاکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور خاص کر بلوچستان اور بلوچستان میں لورالائی کئی سالوں سے شدید خشک سالی اور قحط سالی کے لپیٹ میں ہے عوام رات کی روٹی کے لئے پریشان ہے مہنگائی گرانفروشی اور روزگار ناپید ہوگئی ہے عوام روزگار اور معاش کے پیچھے در پدر ہورہیے ہیں دوسری طرف غربت نے بھی حالات کو مزید خراب کردہیے ہیں علاج تعلیم اور اچھی زندگی گزارنا بس ایک خواب بن کے رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

لورالائی میں حالات ان سے بھی خراب ہے۔تو ایسے حالات میں انسان پریشانی کی عالم میں سماجی بیماریوں کا کاشکار ہوسکتے ہیں۔زراعت تباء ہوگئے ہیں پانی خشک ہوچکی ہے کوئی کاروبار نہیں ہے تو ایسے حالات ہم وفاقی حکومت پھر خاص کر وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہے کہ وہ لورالائی کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں مہنگاائی کو ختم کریں کرپشن پر قابو پالیں اور خصوصی پیکیج کا اعلان کریں تعلیم اور صحت کے ادویات کو سستا کریں۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں