عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر لورالائی

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:56

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل عبداللہ زہری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا سرپرائز دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر سید یاسر حسین شاہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی عزیز پٹھان، ڈاکٹر فہیم اتمانخیل اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات اور ادویات کے سٹور کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف کی حاضری چیک کیں اور صفائی و ستھرائی کے ساتھ تمام اسٹاف کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف مقدس فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف عمل رہیں تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں عوام الناس ،غرباء و مساکین کو بنیادی مراکز صحت و سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ غریب عوام الناس حکومت کے ان اقدامات سے بھرپور انداز میں مستفید ہو سکیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر حضرات ودیگر شعبہ صحت سے منسلک عملہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت سے گریز کریں حکومت نے جو ذمہ داری عائد کی ہے اس پر پورا اترنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں سستی ،کاہلی و غفلت کا مظاہرہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا و گردونواح کے علاقوں لورالائی شہر اور گردو نواح سے آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف اپنا فریضہ نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی امداد فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں