,واپڈا کے ناروا عمل اور بجلی کی عدم فراہمی سے لورالائی کے زمینداروں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ، زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:19

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) زمیندار ایسوسی ایشن ،زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی کے صدر ملک عصمت اللہ کدیزئی، جنرل سکیرٹری عبدالخالق اتمانخیل،محمد زمان کدیزئی،محمد عالم کدیزئی، حاجی ماشاللہ شبوزئی،حاجی پارہ دین اتمانخیل،حاجی نواب اتمانخیل،کمانڈر شاہ محمد زخپیل،مولوی محمد نور زخپیل،ملا سفیل،محمد رفیق عرف طور ماما،عبدالحق کبزئی،سلیم شبوزئی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واپڈا کے ناروا عمل اور بجلی کی عدم فراہمی سے لورالائی کے زمینداروں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اس مہنگائی کے دور میں زمیندار دو وقت کی روٹی کے محتاج ہو گئے ہے گذشتہ ایک ماہ سے مکمل طور پر بجلی کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے جو زمینداروں کے ساتھ ظلم ہے اس ملک کی معیشیت میںسب سے اہم کردار زمینداروں کا ہی ہے لورالائی کے زمیندار واپڈا کے معاہدے کے مطابق ماہانہ اپنے بل بھی ادا کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ اس وقت گندم کی فصل تیار ہے اور ایک ماہ سے پانی نہ ملنے کی وجہ سے فصل خراب ہونے کے خدشات ہیں ٹماٹر ،پیاز ،گوبھی،بادام ،سیب ،زردآلو اور دیگر درخت بھی پانی کی وجہ سے فصلیں خراب ہونے کے خطرات موجود ہیں اور واپڈا کا یہی رویہ رہا تو اس بار پورے بلوچستان میں گندم نہ ہونے کے برابر ہوگی اور بلوچستان کی عوام گندم کو ترسیںگے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ایک ایسے علاقے سے تعلق رکھتے ہو اور آپ زمینداروں کی پریشانیوں اور بجلی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں برائے مہربانی بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کی فراہمی کے لئیے خصوصی کردار ادا کریں ہمیں ہڑتالوں اور احتجاجوں کے لئیے مجبور نہ کیا جائی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں