میلسی میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے تقریب کا اہتمام، کیک کاٹا گیا اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے گئے.

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 اگست 2021 16:59

میلسی میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے تقریب کا اہتمام، کیک کاٹا گیا اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے گئے.
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 14 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہ زیب اشفاق) ملک بھر میں یومِ آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے. میلسی کے نجی فلاحی ادارے میلسی بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیمیا سنٹر میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے جشنِ آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں پاکستان کی 74 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کیئے گئے.

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج میلسی بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیمیا سنٹر میلسی محمد تنویر کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا کیک کاٹ کر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی خوشیاں دوبالا کرنے کی کوشش کی ہے. تھیلیسیمیا کے مریض بچے بھی خوب جوش و جذبے کیساتھ جشن آزادی منا رہے ہیں. اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں بے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے. اس موقع پر سماجی شخصیات اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے.

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں