مالاکنڈ، نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 3 اہلکارشدید زخمی

جمعرات 25 جنوری 2024 20:45

ملا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز کے 3 جوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے خان گھڑی سخاکوٹ میں اس وقت پیش آیا جب لیویز اہلکار حسب معمول چیک پوسٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، زخمی اہلکاروں کو درگئی سے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز کے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اور پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے ۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او)مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے لیویز چیک پوسٹ پرحملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں