مالاکنڈ لیویز نے چو ری شدہ گاڑیوں کو قبضے میں لیکر متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 17 ستمبر 2018 23:30

مالاکنڈ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز شاہدمحمو دکی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس ملاکنڈ نے کامیاب کارروائیاںکرتے ہوئے منشیات، ممنوعہ اسلحہ اور چوری شدہ گاڑیوں کو قبضے میں لیکر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے کنٹرول سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق لیویز فورس ضلع ملاکنڈ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ درگئی کی حدود میں ملزم احسان اللہ ولد عبدالکریم ساکن اصغر شاہ بانڈہ درگئی سے 30 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی ہے اور تھانہ کوٹ کی حدود میں زرین الرحمن ولد فوجون خان ساکن کوٹ سے 10 گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تھانہ خار کی حدود میں عظمت خان ولد شاہی بخت ساکن جولگرام سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو کرلیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ کوپر اور درگئی کی حدود میں ملزمان محمد زادہ ولد گل زادہ اور زاہد خان ولد شیر محمد ساکنان مردان اور درگئی سے 20 اور 30 گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ پل چوکئی ، سخاکوٹ ، کوپر، بٹ خیلہ اور درگئی کے تھانوں کے حدود میں ملزمان اشرف ولد پرویز خان ساکن پشاور ، محمد حمید خان ولد گلاب خان ساکن باڑہ خیبر ایجنسی ، حضرت حسین ولد سعید گل ساکن کوپر ،شاہ فیصل عبدالوارث ساکن اماندرہ اور اسرار ولد نیاز محمد ساکن درگئی سے بالترتیب 50 ، 170 ، 250 ، 30 اور 44 گرام چرس قبضے میں لے لی گئی اورتمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔

مزید براں چوکی غاور کلے کی حدود میں ملزم واجد علی ولد اکبر خان ساکن زرآباد سخاکوٹ سے ایک عدد چوری شدہ X کرولہ ،تھانہ کوپر کی حدود میں عبداللہ ولد صاحب زرین ساکن ھری چند سے ایک عدد آلٹو کار اور تھانہ خار کی حدود میں ملزم کریم بخش ولد حمیدالرحمان ساکن خار سے 30 بور پستول بمع کارتوس قبضے میں لے لئے گئے۔جبکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے اور ان کے خلاف مزید کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں