گرین اینڈ کلین پاکستان اور قدرتی آفات سے آگاہی مہم کے سلسلے میں سخاکوٹ میں واک کا اہتمام

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:39

ملاکنڈ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سخاکوٹ اور بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گرین اینڈ کلین پاکستان اور قدرتی آفات سے آگاہی مہم کے سلسلے میں سخاکوٹ میں واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل نجیب الله خان ، ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی ،ماسٹر جہانگیر خان ، ماسٹر نذیراحمد، ماسٹر آمیر محمد اور ماسٹر عمر حسن کر رہے تھیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھیں جس پر پودوں کی حفاظت اور صفائی کے حوالہ سے نعرے درج تھے ۔واک میں آساتذہ ، سکول کے طلباء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آفراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ واک کے شرکاء نے سخاکوٹ بازار کا چکر لگایا اور لوگوں کو محلے اور بازا ر کو صاف رکھنے کی تلقین کی ۔ اس سے قبل سکائوٹس ایسوسی ایشن کے طلباء نے سخاکوٹ آر ایچ سی ہسپتال کی صفائی اور بازار میں ٹریفک کا نظام چلانے میں ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا ۔ اس دوران انہوں نے عوام سے ٹریفک قوانین پر چلنے کی آپیل کی ۔گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ واک سے عوام میں صفائی اور آلودگی کے خاتمے کے حوالہ سے شعور اُجاگر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں