ملاکنڈ۔ملاکنڈ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ

جمعہ 10 مئی 2019 17:21

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر انہیں مواقع فراہم کئے گئے تو عالمی اور ملکی سطع پر ملاکنڈ کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ و ضلعی حکومت ملاکنڈ نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اس لئے ضلع بھر میں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیاجس سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملا ۔

ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ میں رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب اور میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر باچہ جی سپورٹس سخاکوٹ کے ایم ڈی ولایت خان باچہ ، جنرل کونسلر حفیظ الرحمان المعروف حنان اور ویلج کونسل سخاکوٹ خاص کے ناظم ساجد حسین مشوانی اور سیکرٹری آصف خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کہا کہ حال ہی میں ضلع سطع پر چھ گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال ، بیڈمنٹن ، ہاکی اور اتھلیٹکس کے مقابلے شامل تھے ۔ مشرف خان نے کہا کہ ملاکنڈ کے نوجوان کھلاڑی ہمت نہ ہاریں اور اپنی صلاحیتیوں کا بھر پور استعمال کریں جس کے لئے صوبائی حکومت ، ضلعی حکومت ، محکمہ سپورٹس ملاکنڈ اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ ان نوجوان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں